ریسٹورینٹ انوائس مانیٹرنگ سکیم کے امانت سیکم کی قرعہ اندازی کا انعقاد

ریسٹورینٹ انوائس مانیٹرنگ سکیم کے امانت سیکم کی قرعہ اندازی کا انعقاد

لاہور(کامرس رپورٹر)ریسٹورینٹ انوائس مانیٹرنگ سکیم کے امانت سیکم کی سولہ ، سترہ اور اٹھارویں قرعہ اندازی کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ جس کااہتمام پنجاب ریونیواتھارٹی نے کیا ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر ہیو من رائٹس اینڈمینارٹیز خلیل طاہر سندھونے قرعہ اندازی میں جیتنے والے خوش نصیبوں میں کار ، ، ہنڈا 70، عمر ہ ٹکٹ ، ٹیبلیٹس ، فوڈ کوپن ، ایل ای ڈیزکے انعامات کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں پنجاب ریونیواتھارٹی کو مبارکباد دی ۔ جس نے نئے انداز میں ٹیکس وصولی کا طریقہ متعارف کروایا اور لوگوں میں ٹیکس کے فوائد اور اسکے استعمال کے بارے میں آگہی پیدا کی ۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ پاکستان کے عوام کو ٹیکسز کے بارے میں تعلیم دینے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے اور ٹیکس وصولی کے لئے نئے انداز متعارف کرائے جائیں ۔ انہوں نے مختصرمدت میں پنجاب ریونیواتھارٹی کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور پنجاب ریونیواتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ چیئر مین پنجاب ریونیواتھار ٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے ٹیکس وصولی کے لئے کی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالی ۔

جس میں RIMSاور اس سے منسلک امانت سکیم کا منصوبہ ، سینیزاور جونئیر انٹرنشپ پروگرام کا آغاز اور افسران کی ترتیب کے لئے مو ضوں ماحول میں تربیت شامل ہیں چیئرمین پنجاب ریونیواتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے بیوٹی پارلرانوائس مانیٹرنگ سسٹم اور مختلف شعبوں کے لئے ٹیکس کلینک کے ا نعقاد پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کو پنجاب کے دوسرے بڑے بڑے شہروں راولپنڈی اور ملتان میں بھی لے جائیں گے۔ جہاں ہوٹلوں ، شادی ہالز ، کوریئر سروس ، کو بھی اس سسٹم کے تحت ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ۔

مزید : کامرس


loading...