پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں 0.6ملین بیلزا اضافہ متوقع

پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں 0.6ملین بیلزا اضافہ متوقع

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان میں سال 2017-18 کے دوران کپاس کی پیداوار میں0.6 ملین بیلز اضافہ کی توقع ہے۔ امریکی ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیزن کے دوران 1709 کلوگرام وزن کی کپاس کی گانٹھوں کی پیداوار 10.55 ملین تک بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس کے زیرکاشت رقبہ میں 0.4 ملین ہیکٹر کا اضافہ ہوا ہے اور 2.8 ملین ہیکٹر رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی تھی۔

مزید : کامرس