افضل خان کا انتقال پر ملال

افضل خان کا انتقال پر ملال

بزرگ اور تجربہ کار صحافی محمد افضل خان کئی ماہ کی علالت کے بعد امریکہ میں انتقال کرگئے ہیں جہاں وہ علاج کے لئے ٹھہرے ہوئے تھے، افضل خان ایک خالص پیشہ ور صحافی تھے جنہوں نے اُردو جرنلزم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر انگریزی جرنلزم کو اپنایا، اس سلسلے میں انہوں نے ملک کے بیشتر اخبارات میں خدمات انجام دیں اور بیرون ملک بھی خصوصی نامہ نگار کے طور پر رہے، ان کی تحریر پختہ، رائے بہت صائب ہوتی تھی، مرحوم نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی خدمات سرانجام دیں اور ٹریڈیونین میں فعال کردار ادا کیا، وہ پی، ایف، یو، جے کے سیکرٹری جنرل اور دوسرے عہدوں پر بھی منتخب ہوئے۔ ان کا مستقل قیام اسلام آباد میں تھا جہاں صحافتی برادری میں مقبول تھے دل کے عارضہ کے سبب بائی پاس آپریشن کرایا اور پھر انفیکشن کے ہاتھوں لاچار ہوگئے، ان کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : اداریہ


loading...