بینک آف پنجاب پولو کپ،ماسٹر پینٹس نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بینک آف پنجاب پولو کپ،ماسٹر پینٹس نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ کے پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس نے نیوایج کو 11-3 سے جبکہ گارڈ گروپ نے بلیک ہارس پینٹس کو 6-5 سے شکست دے دی۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پہلے میچ میں نیوایج کو ہرا کر ٹورنامنٹ کے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ نیوایج کی ٹیم سب سڈری فائنل کھیلے گی۔ دوسرے میچ میں گارڈ گروپ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بلیک ہارس پینٹس کو 6-5 سے ہرا دیا۔

دونوں ٹیموں نے پہلے چکر میں دو دو گول سکور کیے،، دوسرے چکر میں بھی دونوں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں بلیک ہارس پینٹس نے دو جبکہ گارڈ گروپ نے ایک گول سکور کیا ۔ میچ کا پانسہ چوتھے چکر میں پلٹا جب گارڈ گروپ نے دو گول کرکے میچ جیت لیا۔ گارڈ گروپ کی طرف سے احمد نواز ٹوانہ نے تین، تیمور علی ملک نے دو ، احمد زبیر بٹ نے ایک گول سکور کیا۔بلیک ہارس پینٹس ک طرف سے حسام علی حیدر نے تین جبکہ صوفی محمد عامر نے دو گول سکور کیے۔ گارڈ گروپ کی ٹیم آج بروز ہفتہ تین بجے مین فائنل کیلئے زرعی ترقیاتی بینک سے مقابلہ کرے گی جبکہ بلیک ہارس پینٹس نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...