پرتھ ٹیسٹ ، انگلینڈ 403پر آؤٹ ، آسٹریلیا نے 3وکٹ کھو کر 203رنز بنا لئے

پرتھ ٹیسٹ ، انگلینڈ 403پر آؤٹ ، آسٹریلیا نے 3وکٹ کھو کر 203رنز بنا لئے

پرتھ(نیٹ نیوز)انگلش ٹیم پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں403رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوڈ میلان اور جونی بیئرسٹو نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ مچل سٹارک نے4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر3وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنا لئے اور اسے انگلینڈ کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید200رنز درکار ہیں۔سٹیون سمتھ 92 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ کریگ اورٹن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی اننگز 305 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی ڈیوڈ میلان 110 اور جونی بیئرسٹو 75 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، دونوں بلے بازوں کے مابین 237 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔ ڈیوڈ میلان 140 ، جونی بیئرسٹو 119 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 403 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مچل سٹارک نے چار، جوش ہیزلووڈ نے تین اور پیٹ کمنز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے اور اسے انگلینڈ کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 200 رنز درکار ہیں۔ کپتان سٹیون سمتھ 92 اور شان مارش 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ڈیوڈ وارنر 22 ، کیمرون بنکرافٹ 25 اور عثمان خواجہ 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کریگ اورٹن نے دو اور کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی