ویمنز بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے پرتھ سکارچرزکو شکست دے دی

ویمنز بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے پرتھ سکارچرزکو شکست دے دی

برسبین(نیٹ نیوز)ویمنز بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے پرتھ سکارچرزکو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ گزشتہ روز برسبین میں کھیلے گئے لیگ کے نویں میچ میں پرتھ سکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔ کیتھرین برنٹ 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ جیس جونیسن اور ڈیلیزا کمنس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں برسبین ہیٹ نے ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کپتان کربی شارٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیندرا ڈوٹن 45 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...