کرکٹ آسٹریلیاکے چیف ایگزیکٹوکابیٹاانڈر19ٹیم کانائب کپتان مقرر

کرکٹ آسٹریلیاکے چیف ایگزیکٹوکابیٹاانڈر19ٹیم کانائب کپتان مقرر

سڈنی(نیٹ نیوز)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ جیسن سانگھا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ کے صاحبزادے ول سدرلینڈ نائب کپتان ہوں گے۔ سابق کپتان سٹیو وا کے بیٹے آسٹن وا بھی میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔انڈر 19 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں آئندہ سال جنوری میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق جیسن سانگھا (کپتان)، ول سدر لینڈ (نائب کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، میکس برائنٹ، جیک ایڈورڈز، زیک ایوانز، جیرڈ فریمین، رائن ہیڈلی، بیزٹر ہولٹ، نیتھن میک سوینی، جوناتھن مرلو، لائڈ پاپ، جیسن ریلسٹن، پرم اپل اور آسٹن وا شامل ہیں۔

سابق آسٹریلین پیسر رائن ہیرس کو ٹیم کا کوچ اور سابق بلے باز کرس راجرز کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا انڈر 19 کو گروپ بی میں بھارت، زمبابوے اور پاپوا نیو گنی کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ اپنا پہلا میچ 14 جنوری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...