سپاٹ فکسنگ، محمد عرفان نے اسکائپ پربیان ریکارڈ کرادیا

سپاٹ فکسنگ، محمد عرفان نے اسکائپ پربیان ریکارڈ کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ/لاہور (نیٹ نیوز)اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر شاہ زیب حسن کیس میں فاسٹ بولر محمد عرفان نے اسکائپ کے ذریعے دبئی سے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔کیس کی اگلی سماعت ہفتے کو ہوگی، جس میں محمد عرفان دوبارہ بیان ریکارڈ کرائیں گے۔تفضل رضوی نے کہا کہ شاہ زیب کے وکلا نے عرفان سے سوالات کئے لیکن وہ لیگ کے میچ کھیلنے چلے گئے اور ہفتے کو دوبارہ بیان دیں گے۔خالد لطیف کیس میں پی سی بی کے ایڈجو ڈیکٹر جسٹس(ر) فقیر کھوکر کے سامنے پی سی بی نے اپنے دلائل مکمل کرلئے۔ خالد کے وکیل بدر عالم کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔بدر عالم مصروفیت کی وجہ سے آئندہ ہفتے پیش نہیں ہوسکیں گے، اس لئے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ خالد لطیف نے اپنی پابندی کے خلاف اپیل کررکھی ہے۔
تفضل رضوی نے کہا کہ ایک دو سماعتوں کے بعد کیس ختم ہوجائے گا۔