پاکستان سپر ہاکی لیگ اور ورلڈالیون سے دنیا میں مثبت پیغام جائے گا ، سابق کھلاڑی

پاکستان سپر ہاکی لیگ اور ورلڈالیون سے دنیا میں مثبت پیغام جائے گا ، سابق ...

لاہور(آن لائن)پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپینئنز طاہر زمان سمیت دیگر اولمپیئنز جن میں محمد ثقلین ،عاطف بشیر ،قمر ابراہیم اور محمد عثمان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ پاکستان سپر ہاکی لیگ اور ورلڈالیون کے دورہ پاکستان سے دنیاکویہ پیغام ملے کاکہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ۔ہاکی لیگ پاکستان میں ہاکی کی بہتری میں اہم کرداراداکرے گی۔ اولمپیئن ریحان بٹ نے کہاکہ چندپرانے اولمپیئنزکی منفی سیاست سے ہاکی کوبھاری نقصان اُٹھاناپڑاجولوگ اپنے مفادات کے لئے ہاکی کوتباہی کی طرف لے جاناچاہتے ہیں وہ اپنے مقصدمیں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ اولمپیئن محمدثقلین نے کہاکہ پاکستان سپرہاکی لیگ سے ہاکی میں بہتری آئے گی اس لیگ سے نیاٹیلنٹ سامنے آئے گااورآنیوالے اہم ٹورنامنٹس میں قومی ہاکی ٹیم بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گی ۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہبازاحمدسینئرکی موجودہ پالیسیوں سے پاکستان میں ہاکی کاگرتاہوامعیاربہتری کی طرف گامزن ہواہے۔ اولمپیئن ڈاکٹرعاطف بشیر،اولمپیئن قمرابراہیم اورسابق کپتان محدعثمان نے کہاکہ شہبازاحمدسینئر بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ بہترین ایڈمنسٹریٹربھی ثابت ہونگے۔محمدعرفان سینئر،اولمپیئنزخالدحمید،طارق عمران،شبیرحسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ پالیسیوں پراطمینان کااظہارکیا،سابق اولمپیئن علیم رضانے کہاکہ پی ایچ ایف کے صدربریگیڈئیرریٹائرڈخالدسجادکھوکھرنہ صرف فنڈزلے کرآئے بلکہ ہاکی کھلاڑیوں کوروزگاربھی مہیاکیاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...