ٹی10: حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے باوجود پنجابی لیجنڈزہارگئے

ٹی10: حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے باوجود پنجابی لیجنڈزہارگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (نیٹ نیوز)ٹی10 لیگ میں حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے باوجود سرفراز احمد کی بنگال ٹائیگرز نے پنجابی لیجنڈز کو تین وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔پنجابی لیجنڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔عمر اکمل نے 25 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 38 جبکہ شعیب نے 15 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے اور دونوں نے دوسری وکٹ کیلئے 71 رنز جوڑے۔پنجابی لیجنڈز نے 6.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے لیکن دونوں کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے کے سبب لیجنڈز کی ٹیم یکدم مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر صرف 99 رنز بنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کو حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے سبب شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا لیکن اختتامی اوورز میں عامر یامین، انور علی اور محمد نوید کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پانچ گیند قبل ہی سات وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا اور ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔عامر یامین پانچ گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد اور ڈیوڈ ملر 15، انور علی 14 اور محمد نوید گیارہ رنز بنا کر نمایاں رہے۔حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اوورز میں صرف سات رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ لیگ کے چوتھے میچ میں مراٹھاعربین نے ٹیم سری لنکاکو5وکٹوں سے ہرادیا۔ٹیم لنکانے پہلے کھیل کرمقرررہ 10اوورز میں 4وکٹوں پر125رنزبنائے۔کپتان چندیمل 37رنزکیساتھ نمایاں رہے۔ول جین اور براوونے دو،دوکھلاڑی آؤٹ کیے۔جواب میں مراٹھانے ہدف5 وکٹ کھوکرحاصل کرلیا۔ روسو49، ہیلز32رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔فرنینڈونے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔