سعید اجمل نے انٹرنیشنل لیگز میں اپنے جوہر دکھانا شروع کردیئے

سعید اجمل نے انٹرنیشنل لیگز میں اپنے جوہر دکھانا شروع کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق جادوگر اسپنر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد انٹرنیشنل لیگز میں اپنے جوہر دکھانا شروع کردیئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سعید اجمل نے لیگز میں مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں، یوگنڈا میں ایفرو ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کے بعد وہ 15 سے 18 دسمبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایونٹ میں شرکت کریں گے۔سوشل میڈیا پر پیغام میں آف سپنر نے شائقین کو کہا ہے کہ قطر نیشنل ڈے کپ میں شرکت کے لیے دوحہ جا رہا ہوں۔
واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران فیصل آباد کی قیادت کرنے والے سعید اجمل نے ایونٹ کے بعد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ عالمی لیگز میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔