ہائی مونٹ انٹر سکول ہاکی کپ کے پہلے روز لیگ میچزمکمل

ہائی مونٹ انٹر سکول ہاکی کپ کے پہلے روز لیگ میچزمکمل

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام ہائی مونٹ انٹر سکول کپ کے پہلے روز لیگ میچز ہوئے۔ پہلے روز ایچی سن کالج اور کریسنٹ ماڈل سکول نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ کا مقابلہ کمز سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈینگ شاہ قصور کے درمیان ہوگا۔ دونوں میچز آج کھیلے جائیں گے۔ جمعتہ المبارک کو کھیلے گئے میچوں میں پہلے میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈینگ قصور کا مقابلہ کمز سکول کے ساتھ ہوا جو کمز نے 2-0 سے جیتا۔ گورنمنٹ ہائی سکول وفاقی سکول اور کریسنٹ کے درمیان دوسرا میچ ہوا جو کریسنٹ نے 3-1 سے جیتا۔ تیسرا میچ ایچی سن کالج اور گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ کے درمیان ہوا جو ایچی سن کالج نے 5-0 سے جیت کر کوالیفائی کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عامر جان اور ایچی سن کالج کے ہیڈ ماسٹر اینڈریو ایگن، ڈار ہاکی اکیڈمی کے صدر اولمپیئن توقیر ڈار اور تماشائیوں کی تعداد بھی موجود تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...