یورپی ممالک کو مہاجرین قبول کرنے کی ضرورت نہیں،پولیش وزیراعظم

یورپی ممالک کو مہاجرین قبول کرنے کی ضرورت نہیں،پولیش وزیراعظم

وارسا(این این آئی)پولینڈ کے نئے وزیراعظم ماٹوئش موراویکی نے کہا ہے کہ یورپ میں مہاجرین کے حوالے سے اْن کے ملک کے موقف کی تائید شروع ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپ کو مہاجرین قبول کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اْن کی ریفیوجی سینٹر میں مدد کرنی چاہیے۔ موراویکی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ معاملات بھی خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے۔اپنے بیان میں پولستانی سیاستدان کا کہنا تھا کہ صرف اتحاد و اتفاق کے ساتھ ہی مشکل اور پیچیدہ معاملات کو حل کرنے میں آسانی ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتفاق و اتحاد کا اصل امتحان بریگزٹ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں درکار ہو گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...