خاتون آسٹریلین کرکٹر نے میچ کے ساتھ مداحوں کے دل بھی جیت لئے

خاتون آسٹریلین کرکٹر نے میچ کے ساتھ مداحوں کے دل بھی جیت لئے

میلبورن(نیٹ نیوز) ویمنز بگ بیش لیگ میں آسٹریلین کرکٹر نے مداحوں کے دل بھی جیت لئے۔واقعہ کچھ اس طرح سے ہے کہ سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان میچ جاری تھاکہ کرسٹن بیم نے آخری اوور کا آغاز کیا جس کی پہلی ہی گیند کو ایلیز پیری نے باؤنڈری کے باہر پہنچا دیا۔ یہ شاٹ سیدھی ہجوم میں بٹیھے ایک لڑکے کے جا لگا۔جس کے بعد آسٹریلوی خاتون کھلاڑی نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کو رکوایا اور اس لڑکے کی خیریت دریافت کرنے مجمع میں جا پہنچیں۔ جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر کو بلوایا اور اس لڑکے کا علاج کرنے کو کہا۔ تاہم جب وہ مطمئن ہوگئیں تو کھیل کے لئے واپس میدان میں داخل ہوگئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...