پاکستان سپورٹس فاؤنڈیشن ریلیف فنڈ کا اجلاس 18دسمبر کو طلب کر لیا

پاکستان سپورٹس فاؤنڈیشن ریلیف فنڈ کا اجلاس 18دسمبر کو طلب کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے پاکستان سپورٹس فاؤنڈیشن ریلیف فنڈ کا اجلاس 18دسمبر کو طلب کر لیا ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اعظم ڈار کے مطابق وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں سابق قومی اتھلیٹس کی مالی معاونت کے حوالے سے کیسز کی منظوری دی جائے گی جبکہ اجلاس میں 59پرانے اور 12نئے کیسز کا جائزہ لینے کے بعدقومی اتھلیٹس کی مالی معاونت کی منظور ی دی جائے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی