تعلیمی فنڈز 2018ء میں دوگنا کیے جائیں، اقوامِ متحدہ

تعلیمی فنڈز 2018ء میں دوگنا کیے جائیں، اقوامِ متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ کے عالمی تعلیم کے خصوصی سفیرگورڈن براؤن نے پناہ گزین اورمختلف بحرانوں سے متاثرہ بچوں کے تعلیمی فنڈز کو دوگنا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بحرانوں سے متاثرہ بچوں کی تعداد 70? لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جس میں 2018ء میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ 70 لاکھ بچو ں میں سے 30 لاکھ تشدد اور بدسلوکی کا شکار ہیں اور بحرانوں کے شکار ملکوں کے بچے اپنی ابتدائی تعلیم بھی مکمل نہیں کر پاتے۔رواں سال کے مقابلے میں 2018 ء میں تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ایک اندازے کے مطابق آئندہ سال بچوں کی تعلیم پر تقریباً 1.4 ارب ڈالرز تک خرچ ہو سکتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -