شمالی کوریا نے غلطی سے اپنے پہلے ایٹم بم کی تصویر جاری کردی

شمالی کوریا نے غلطی سے اپنے پہلے ایٹم بم کی تصویر جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیونگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے حال ہی میں سابق رہنما کم جونگ اِل کی ایک تصویر نشر کی، جس میں وہ مبینہ طور پر ملک کے پہلے ایٹمی بم کا معائنہ کرتے نظر آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلحے سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی 30 منٹ کی ویڈیو میں دیوار پر لگی ایک تصویر میں سابق رہنما کم جونگ اِل کو ایک ڈیوائس کا معائنہ کرتے دیکھا گیا۔
اس کانفرنس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بھی شرکت کی۔

یہ تصویر اس سے قبل نہیں دیکھی گئی اور اگر یہ اصل ہے تو یہ ممکن ہے کہ یہ تصویر 2006 سے 2009 کے دوران لی گئی ہوگی جب شمالی کوریا نے متعدد جوہری تجربات کیے تھے۔ویڈیو میں اس تصویر کے ساتھ دیوار پر چند مزید تصاویر بھی دکھائی دیں، جن کا مقصد شمالی کوریا کے اسلحہ پروگرام کی کامیابی کو نمایاں کرنا تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق آنجہانی کم جونگ اِل کی جوہری اسلحے کا معائنہ کرتے ہوئے کوئی تصویر عوامی طور پر دستیاب نہیں ہے۔تاہم اگر یہ تصویر اصلی ہے تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی پروگرام کی اندرونی تفصیلات اس طرح شیئر کی ہوں۔

مزید :

عالمی منظر -