سری لنکا کو فیصلہ کن ون ڈے میں بھی شکست دینگے، روہت شرما

سری لنکا کو فیصلہ کن ون ڈے میں بھی شکست دینگے، روہت شرما

وشاکاپٹنم (نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں، فیصلہ کن ون ڈے میچ میں آئی لینڈرز کو شکست دیکر ون ڈے سیریز اپنے نام کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ وہ تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ روہت شرما نے کہا کہ دوسرے میچ میں آئی لینڈرز کو بڑے مارجن سے شکست دینے کے بعد فیصلہ کن ون ڈے میچ میں آسان نہیں لیں گے اور پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم آخری ون ڈے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کیلئے کھیل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...