فرانس سکول بس اور ٹرین میں تصادم‘ 5 طلباء ہلاک ‘ 15 زخمی

فرانس سکول بس اور ٹرین میں تصادم‘ 5 طلباء ہلاک ‘ 15 زخمی

پیرس (آن لائن) جنوبی فرانس میں سکول بس اور ٹرین کے درمیان تصادم کے باعث پانچ بچے ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ پیرس سے پانچ سو کلومیٹر دور پیرائاے کے پہاڑی سلسلہ میں اس وقت پیش آیا جب سکول بس ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پانچ طالب علم ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے طالب علموں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے خبررساں ادارے کے مطابق سکول بس میں بیس طالب علم سوار تھے جو کالج سے گھر جا رہے تھے تاہم ریسکیو کارروائی جاری ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...