کام کومحنت اورلگن کے ساتھ کرنے والوں کیلئے کچھ مشکل نہیں رہتا،شین

کام کومحنت اورلگن کے ساتھ کرنے والوں کیلئے کچھ مشکل نہیں رہتا،شین
 کام کومحنت اورلگن کے ساتھ کرنے والوں کیلئے کچھ مشکل نہیں رہتا،شین

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف ماڈل و اداکارہ شین کا کہنا ہے کہ فیشن کے رنگ اورایکٹنگ کی دنیا میں بہت فرق ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں صائمہ اظہر نے کہا کہ جب میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا توایک بات میں نے طے کرلی تھی کہ مجھے کبھی بھی نان پروفیشنل کی چھاپ نہیں لگوانی۔ میں جوبھی پراجیکٹ سائن کرتی ہوں، میری کوشش رہتی ہے کہ اس کو شیڈول کے مطابق پورا کروں، اس سوچ کے ساتھ فنی سفرشروع ہوا اورآج بھی اس پرقائم ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ فیشن کے رنگ اورایکٹنگ کی دنیا میں بہت فرق ہے، دونوں شعبوں کا اپنا مزاج ہے لیکن جولوگ اپنے کام کومحنت اورلگن کے ساتھ پورا کرنے کا شوق رکھتے ہوں، ان کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں رہتا۔ دوسری جانب سیکھنے کا عمل بھی جاری رکھنا چاہیے۔ جولوگ خود کومکمل سمجھتے ہیں اورآگے بڑھنے کے بجائے ایک جگہ پرآکر رک جاتے ہیں، ان کیلیے ترقی کی راہوں پر آگے بڑھنا ممکن نہیں رہتا۔ایک سوال کے جواب میں شین نے کہا کہ ٹی وی کمرشلز، ڈراموں کے علاوہ ایک فلم بھی سائن کی ہے، جس کے بارے میں تفصیلات دینا میرے معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔ مگراتنا ضرور بتا سکتی ہوں کہ یہ ایک انٹرنیشنل پروجیکٹ ہے، جس کی عکسبندی کیلئے پاکستان کی خوبصورت لوکیشنز کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی بھی کچھ لوکیشنز کوفلمبند کیاجائے گا۔ رومانٹک ، کامیڈی فلم کی جہاں کہانی جاندار ہے، وہیں اس کے میوزک پربھی خاص توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں میوزک کے بغیرفلموں کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔ اس لیے میرا نوجوان فلم میکرز کومشورہ ہے کہ وہ اپنی فلموں کے میوزک پربھرپورتوجہ دیں۔ جس خطے میں ہم بستے ہیں، وہاں پرعمدہ میوزک فلم کی کامیابی میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

مزید : کلچر