ملک میں بہت جلد امن امان کی صورت حال بہتر ہوجائے گی،رفیق حسین

ملک میں بہت جلد امن امان کی صورت حال بہتر ہوجائے گی،رفیق حسین
 ملک میں بہت جلد امن امان کی صورت حال بہتر ہوجائے گی،رفیق حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف غزل گائیک اور موسیقار رفیق حسین نے کہا ہے کہ بہت سے فنکار غیر ممالک جاکر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کا مقصد اپنے ملک کی ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ممالک میں پاکستانی میوزک کو بہت شوق سے سنا جاتا ہے خاص طور سے بیرون ممالک رہنے والے پاکستانی اپنے ملک کے فنکاروں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں کہ انہیں اپنے ملک کے فنکاروں کے اچھا وقت گزارنے کا موقع ملے،وہ پاکستانی فنکاروں کا شاندار خیر مقدم کرتے ہیں۔رفیق حسین نے کہا کہ ملک امید ہے کہ بہت جلد امن امان کی صورت حال بہتر ہوجائے گی اور ہم ایک بار پھر اپنے ملک میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد کرسکیں گے۔

مزید :

کلچر -