شوبز کی دنیا میں منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں ،نمرہ چوہدری

شوبز کی دنیا میں منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں ،نمرہ چوہدری
 شوبز کی دنیا میں منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں ،نمرہ چوہدری

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر نمرہ چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی شادی کا ارادہ نہیں ،میرے سامنے اور بہت سے مقاصد ہیں جس کی جستجو میں مصروف ہوں ۔انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں ،ابھی میں نے اپنے کیرےئر کی ابتدا کی ہے ۔نمرہ چوہدری نے کہا کہ شوبز سے جس قدر عزت اور شہرت ملی اس کا مجھے گمان بھی نہیں تھا، یہ سب میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی شادی کا خواب دیکھتی ہے اور میں نے بھی شادی کی ہے اور جس سے شادی کی ہے وہ کردار کا کھرا انسان ہے وہ شادی کے بعد میری ذات سے مخلص ہے۔

مزید : کلچر