شام: آپریشن میں داعش کے 20جنگجو ہلاک متعدد گرفتار

شام: آپریشن میں داعش کے 20جنگجو ہلاک متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شام (آن لائن)شام میں امریکی اتحاد کی حمایت یافتہ اپوزیشن فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے 20 جنگجوؤں کو ہلاک جبکہ متعدد کو حرا ست میں لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام اور عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والے اتحاد کا کہنا تھا کہ شامی اپوزیشن گروپ ’مغاویر التہاورا‘ نے ملک کے جنوبی حصے میں حکومت کی حامی فورسز کے زیر کنٹرول علاقے میں جنگجوؤں کا کھوج لگایا۔اتحاد کے بیان میں کہا گیا کہ جنگجوؤں کی موجودگی کا کھوج لگا کر مغاویر التہاورا نے اتحادی فورسز کی مدد سے پیشہ ورانہ انداز میں آپریشن کیا۔بیان میں کہا گیا کہ ’یہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسرا موقع ہے جب داعش کے قافلے حکومت کے زیر کنٹرول علاقے سے گزرتے ہوئے پائے گئے۔اتحاد کے آپریشن ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل جوناتھ براگا کا کہنا تھا کہ ’علاقے میں روس کی حمایت یافتہ اور حکومت کی حامی فورسز کی موجودگی کے باوجود، داعش آزادی سے نقل و حمل کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے اور خطرہ بنی ہوئی ہے۔‘بیان میں کہا گیا کہ ’آپریشن کے دوران داعش کے متعدد دہشت گردوں کو حراست میں بھی لیا گیا، جن میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔‘اتحاد کا کہنا تھا کہ علاقے کا 98 فیصد علاقہ جو کبھی داعش کے زیر کنٹرول تھا، اسے دوبارہ حاصل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مغاویر التہاورا 2015 سے داعش کے خلاف عراق، شام اور اردن کے سرحدی علاقے میں لڑ رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -