حجہ اور صنعاء کے بیچ حوثیوں پر اتحادی طیاروں کے حملے، 60باغی ہلاک

حجہ اور صنعاء کے بیچ حوثیوں پر اتحادی طیاروں کے حملے، 60باغی ہلاک

صنعاء(این این آئی)یمن کی تعز گورنری کے مختلف علاقوں میں 60باغی ہلاک ہوگئے۔یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب عسکری اتحاد نے مغربی ساحل کے محاذ پر بڑے پیمانے پر عسکری کْمک پہنچائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد الحدیدہ شہر اور اس کی تزویراتی بندرگاہ کی جانب رینگنے والی یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اتحادی طیاروں نے حجہ اور صنعاء کے درمیان باغی ملیشیا کی سپلائی لائنوں پر حملے کیے ہیں۔عسکری ذرائع کے مطابق تھرڈ اور فورتھ بریگیڈ کو مغربی ساحل کی جانب بڑھایا گیا ہے جہاں التحیتا اور حیس کے علاقوں میں اتحادی طیاروں کی معاونت سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ادھر یمنی فوج نے تعز کے مغرب میں مقبنہ گورنری میں شدید جھڑپوں کے بعد الخزان اور المزاردہ کے علاقوں پر اپنا کنٹرول مستحکم کر لیا ہے۔ جھڑپوں میں36 باغی ہلاک اور 75زخمی ہو گئے۔دوسری جانب مغربی ساحل کے محاذ پر اتحادی طیاروں نے الجراحی گورنری میں 15 سے زیادہ فضائی حملے کیے جن میں اسلحہ ڈپوؤں کے علاوہ الحدیدہ اور اِب سے آنے والی کمک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔عسکری ذرائع کے مطابق الحدیدہ اور تعز شہر کے درمیان پھیلے راستے پر حیس گورنری کے شمال میں حوثیوں کے عسکری قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں13 حوثی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ادھر تعز میں اتحادی لڑاکا طیاروں اور یمنی فوج کے توپ خانوں نے مقبنہ گورنری میں باغی ملیشیا کے گروپوں اور کمک کو شدید بم باری اور گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 11 حوثی جنگجو ہلاک اور زخمی ہونے کے علاوہ ہتھیار اور لڑائی کا ساز و سامان تباہ ہو گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...