دین امن ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، لائبہ علی

دین امن ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، لائبہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ ہمارا دین امن ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، پوری دنیا میں اسلام طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بہترین اخلاق کی وجہ سے پھیلا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام میں بغیر کسی رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیا ہے اور 14سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود مسلمان اس پر عمل پیرا ہیں ۔
ہمارے دین میں کسی جگہ پر بھی انتہائی پسندی اور دہشت گردی کے لئے کوئی گنجائش نہیں ۔ پوری دنیا میں اسلام طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بہترین اخلاق کی وجہ سے پھیلا ہے اور آج جہاں بھی لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ قرآن کی روشن ہدایات اور مسلمانوں کے اعلیٰ اخلاق کی بدولت ہے ۔لائبہ علی نے کہا کہ عام لوگوں کے ذہن میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار مذہب سے دور ہوتے ہیں جو سراسر غلط ہے۔
، ہمارے بہت سے فنکار دین اسلام کی تبلیغ کے لئے مختلف ممالک کا سفر کر کے خدا کا پیغام لوگوں تک پہنچانے میں مصروف ہیں ۔

مزید :

کلچر -