پاکستان میں موجودہ فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے ،زی کیو

پاکستان میں موجودہ فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے ،زی کیو
 پاکستان میں موجودہ فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے ،زی کیو

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ زی کیونے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے تمام فنکار اور ہدایت کار مشترکہ حکمت عملی سے مسائل کو سالوں کی بجائے مہینوں میں حل کیا جا سکتا ہے۔ڈائریکٹر عارف خان کی ڈرامہ سیریل ’’جاؤ میری گڑیا‘‘میں میرا کردار پسند کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔

مزید : کلچر