غیر معیاری گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہیں،شیر میانداد

غیر معیاری گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہیں،شیر میانداد
 غیر معیاری گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہیں،شیر میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف قوال شیر میانداد نے کہا ہے کہ غیر معیاری پنجابی گانے پنجابی زبان کی توہین کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر ماں بہن اور بیوی کے احترام کا درس دیتا ہے مگر بے شمار نئے گلوکاروں نے اپنے گانوں میں غیر مہذب الفاظ کوشامل کرتے ہوئے خود کو گلوکار کہلوانے کی ناکام کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے ۔شیر میانداد نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے فوک گلوکاروں کے گانوں میں گستاخی اوربے حیائی کی کھلم کھلا تعلیم دی جارہی ہے جونوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے ، ہمیں ایسے غیر مہذب گانوں اور گلوکاروں کا بائیکاٹ کرنا ہوگا ۔
تاکہ نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے متعارف کروایا جاسکے ۔

مزید :

کلچر -