فلم انڈسٹری کوپاؤں پرکھڑے ہونے کیلئے دو سال لگ سکتے ہیں،اچھی خان

فلم انڈسٹری کوپاؤں پرکھڑے ہونے کیلئے دو سال لگ سکتے ہیں،اچھی خان
 فلم انڈسٹری کوپاؤں پرکھڑے ہونے کیلئے دو سال لگ سکتے ہیں،اچھی خان

  


لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑے ہونے کیلئے ایک دو سال مزید لگ سکتے ہیں انڈین فلموں پر پابندی پاکستانی فلم ڈائریکٹر زکا امتحان ہو گا۔اچھی خان نے کہا کہ فارمولہ فلموں کا زمانہ گزر چکا ہے اب نئی نسل ایکشن سے بھرپور فلمیں پسند کررہی ہے پاکستان میں انڈین فلموں اور چینلز کی پابندی ہماری فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کیلئے کڑا امتحان ہے اب ان کو چاہیے کہ وہ شائقین کو اچھی تفریح مہیا کرنے کیلئے اعلیٰ معیار کی کہانیوں والی دکھائیں تاکہ پاکستان کے شہری اپنی فلمیں دیکھنا شروع کریں۔

مزید : کلچر


loading...