آ ڈٹ رپورٹس سے کرپشن منظر عام پر آ گئی،مہرین انور راجہ

آ ڈٹ رپورٹس سے کرپشن منظر عام پر آ گئی،مہرین انور راجہ

لاہور(لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹس سے سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن منظر عام پر آچکی ہے ، پانچ میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے گئے ہیں۔

، عوام کا پییسہ بے دری سے لٹا گیا ہے ، ان آڈٹ رپورٹس پر حکومت پنجاب خاموش کیوں ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کوئی ایسا محکمہ نہیں جس میں بے ضابطگی نہ ہوئی ہو، حکومت بتائے کہ قواعد کو نظر انداز کرکے سرکاری رقم خرچ کرنے والے افسران کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ہے ، ان افسران کوکیوں اب تک سزا نہیں دی گئی ، حکومت پنجاب ذمہ داروں کے خلاف کوئی قدم کیوں نہیں اٹھا سکی ،پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر شفاف احتساب شروع کرے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

مہرین

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...