مصطفائی تحریک نے ملک بھر یوم تحفظ بیت المقدس منایا
لاہور(پ ر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اقدام اسرائیلی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کیخلاف مصطفائی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر یوم تحفظ بیت المقدس منایا۔ مصطفائی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیراحتجاجی مظاہرے ،جلسے ،جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں مظاہروں کے دوران لاہور سمیت ملک کے دیگرچھوٹے بڑے شہروں میں امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے گئے۔ مذمتی قراردادیں منظور کیں گئیں ۔مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر ڈاکٹر غلام مرتضی سعیدی نے سرگودھا میں احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ آول کی آزادی تک جہدوجہد جاری رکھیں گے ۔امریکی عزائم اورسازشیں خاک میں ملا دیں گے ۔اسرائیل اور ٹرمپ نے ملکر قبلہ اول کے خلاف گھناؤنی سازش کی ہے ۔مرکزی نائب امیر ممتاز ربانی ایڈووکیٹ جامعہ عثمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا امت مسلمہ کسی صلاح الدین ایوبی کی منتظر ہے ۔