مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کی خوشیاں چھین لیں،مزمل گجر

مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کی خوشیاں چھین لیں،مزمل گجر

لاہور(پ ر ) پی پی 161 سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے کے اُمید وار چوہدری مزمل نور گجر نے کہا ہے کہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 13510 ارب تک پہنچنے کا حکومتی اعتراف مسلم لیگ (ن) کے درباری وزیروں کا جھوٹ ثابت کرنے کیلئے کافی ہے ،کرپشن ،کمیشن اور جھوٹ مسلم لیگ (ن) کے ماتھے کا جھومر بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دراصل اب کرپشن ،کمیشن اور جھوٹ لیگ بن چکی ہے حکمرانوں نے معاشی ترقی کے جھوٹے ڈھول پیٹ کر ملک وقوم سمیت پیدا ہونے والے بچوں کوبھی قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا ہے جبکہ غریب آدمی پہلے ہی دو وقت کی روٹی نہ ملنے پرخودکشی کرنے پرمجبورہے،مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کے چہروں سے مسکراہٹ بھی چھین لی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...