ون ڈش،ہوائی فائرنگ ایکٹ کی خلافورزی کیخلاف تحریک التواء جمع

ون ڈش،ہوائی فائرنگ ایکٹ کی خلافورزی کیخلاف تحریک التواء جمع

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے شادی بیا ہ پر دن ڈش ،ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کی خلاف ورزی کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔شادی ہالز کو رات دس بجے تقریبات ختم کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے۔شادی بیاہ کی تقریبات پر ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے۔شادی ہالز کو رات دس بجے تقریبات ختم کرنے کا پابند کیا جائے جبکہ ایسے موقعوں پر ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کا استعمال معمول بن چکا ہے۔ہوائی فائرنگ کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ’’پنجاب فنکشن میرج آڈریننس ‘‘ پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

حنا پرویز

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...