اسحاق ڈار کو ایوارڈ دینے کی بات پر پوری قوم حیران ہے

اسحاق ڈار کو ایوارڈ دینے کی بات پر پوری قوم حیران ہے

لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ احسن اقبال کی جانب سے معیشت کو پاؤں پرکھڑا کرنے کے اعتراف میں اسحاق ڈار کو ایوارڈ دینے کی بات پر پوری قوم حیران ہے ، حکومت مضبوط معیشت کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے جبکہ دوسری طرف اس کادھڑن تختہ ہونے کی افواہیں زیر گردش ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور ہر شخص تشویش میں مبتلا ہے ۔ ڈالر کی اڑان سے نہ صرف بیرونی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے بلکہ اس سے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے لیکن حکومت اس پرمکمل خاموش ہے ۔ ڈالر کو بے لگام چھوڑنے کے حوالے سے اصل حقائق بھی جلد قوم کے سامنے آ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کو اپنے اور اپنے حواریوں کی جیبیں بھرنے کی بجائے ملک کا سوچنا ہوگا ورنہ عوام ان کا کڑا احتساب کریں گے۔

مسرت

مزید : میٹروپولیٹن 1