کونسلروں کو با اختیار بنانا ہی حکومت کے مفاد میں ہے

کونسلروں کو با اختیار بنانا ہی حکومت کے مفاد میں ہے

لاہور(لیڈی رپورٹر) کونسلروں کو با اختیار کرنا ہی حکومت کے مفاد میں ہے،چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کا حق دے کر ہمیں مضبوط کیا جائے ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر بیگم کوٹ رانا انعام الٰہی نے روزنامہ پاکستان کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں کونسلر کو اپنے اختیارات سے محروم رکھا گیا ہے،چیئرمین اپنے مرضی سے جو چاہے کر سکتا ہے عدم اعتماد کی شک ختم کر کے کونسلر کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن قریب ہیں اس لئے حکومت کونسلر ز کو با اختیار بنائے کیونکہ الیکشن کے دنوں میں کونسلرز ہی گلی محلے کی سطح پر عوام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں

رانا انعام

مزید : میٹروپولیٹن 1