عمران خان جھوٹے لوگوں کے امام بنے ہوئے ہیں

عمران خان جھوٹے لوگوں کے امام بنے ہوئے ہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین کو نااہل قرار دینے کے فیصلے پر ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے ارد گرد ایسے لوگوں کو تبدیلی کے نام پر اکھٹا کررکھا ہے کہ جو نہ تو صادق ہیں اور نہ ہی امین ہیں بلکہ لوٹ مار کرکے بینکوں سے قرضے معاف کرواکر دولت مند بنے ہیں اور ایسے لوگوں نے پاکستان میں لوٹ مار کرکے بیرون ملک میں آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں اور عمران خان ایسے جھوٹے لوگوں کے امام بنے ہوئے ہیں ۔وہ جہانگیر ترین نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنے قول و فعل میں تضاد ہے اور انہوں نے تبدیلی کے نا م پر جو ڈرامہ رچایا ہے وہ ایک ایک کرکے قوم کے سامنے آرہا ہے

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...