ڈویژن سپر نٹنڈ نٹ کا دورہ ریلوے سٹیشن ، مسافروں میں صفائی آگاہی ، اشتہار تقسیم

ڈویژن سپر نٹنڈ نٹ کا دورہ ریلوے سٹیشن ، مسافروں میں صفائی آگاہی ، اشتہار ...

لاہور(نمائندہ پاکستان)ڈی ایس ریلوے لاہورڈویژن نے مسافروں میں آگاہی برائے صفائی مہم پمفلٹ تقسیم کیے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہورڈویژن محمد سفیان سرفرازڈوگرنے لاہور ریلوے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ لیا اور مسافروں میں آگائی برائے صفائی مہم پمفلٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے اسٹیشن پر وینڈنگ اسٹالز پر دستیاب خوردونوش کی اشیاء کے معیار کو بھی چیک کیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے ڈی سی او ریلوے غلام فریداور ڈی ایم او ریلوے کو صفائی ستھرائی اور مسافروں کو دستیاب سہولیات سے متعلق خصوصی ہدایات دیں۔ڈی ایس لاہور نے ٹرین کے اندر جا کر بھی مسافروں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور مسافروں سے ٹرین سفر اور سہولیات کے بارے میں خوشگوار ماحول میں بات چیت کی اور مسافروں سے ماحول صاف رکھنے کی اپیل کی۔دریں اثناء انہوں نے ریلوے اہلکااروں کو دوران ڈیوٹی چاق وچوبند رہنے کا حکم دیا اور کیا کہ مسافروں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں تاکہ مسافروں کا سفر یادگار ہوسکے۔یاد رہے ریلوے لاہور ڈویڑن میں جاری صفائی مہم کی نگرانی ڈی ایس ریلوے لاہورڈویژن خود کر رہے ہیں۔

ریلوے

مزید : میٹروپولیٹن 1