حکومت لوگوں سے جھوٹ بولنے کی بجائے عملی اقدامات کرے،یاسر گیلانی

حکومت لوگوں سے جھوٹ بولنے کی بجائے عملی اقدامات کرے،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں سے جھوٹ بولنے کی بجائے عملی اقدامات کرے شریف خاندان کی نوکری چھوڑ کر لوگوں کے مینڈیٹ کا احترم کرے اور اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے کوششیں کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی بہتر معیشت کا ٹنڈورا پیٹنے والے وزرا عوام سے جھوٹ بولنا بند کر دیں جو ملک تین ماہ سے بغیر وزیر خزانہ کے چلایا جا رہا ہوں اُس کی معیشت کا کیا حال ہو گا ہر باشعور سمجھ سکتا ہے۔ معیشت بہتر ہو تو لوگوں کو روزگار ملتا ہے اور اس طرح اُن کی قوت خرید میں اضافہ ہوتا ہے۔ جبکہ ہمارے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا راج لوگ بھوکوں مر رہے ہیں عام آدمی جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے جس کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یاسر

مزید : میٹروپولیٹن 1