تحریک انصاف لاہور نے’’ اتحاد تنظیم ایمان ‘‘کنونشن کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف لاہور نے’’ اتحاد تنظیم ایمان ‘‘کنونشن کا اعلان کر دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے 24دسمبر کو ایوان اقبال میں یونٹی، فیتھ، ڈسپلن کے موضوع پر کنونشن کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز اس کی تیاریوں اور کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف لاہور کے رہنماؤں شیخ امتیاز محمود،نعیم الحق،ملک عثمان حمزہ،میاں سہیل اسماعیل،محمد مدنی ، طارق حمید ، میاں اویس انجم، طاہر رشید چوہدری، اویس یونس،وقاص اسلم،سعدیہ سہیل،رافیہ کمال،رخسانہ نوید،مبارک گل،احمد طحہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولید اقبال کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے یونٹی، فیتھ، ڈسپلن کنونشن اپنی نوعیت کی منفرد تقریب ہوگی، انہوں نے کہاکہ عظیم رہنماکے طرز زندگی اور ان کی کامیابیوں اوراصولوں سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ قائدؒ کے پاکستان اورآج کے پاکستان میں موازنہ کرتے ہوئے صحیح معنوں میں وطن عزیز کو درست سمت پر لانے کیلئے کوشاں ہوں، ولید اقبال نے کہاکہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وطن عزیز حاصل کیا گیا لیکن قائدؒ کے وفات کے بعد آنیوالوں نے آزادی کا نظریہ ہی بدل دیا، اس لئے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو قائد اعظمؒ اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ سے متعلق بھرپور تربیت دی جائے ۔ ۔

ولید اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...