شیخ زاید میڈیکل کالج کے ملازمین کی ترقیاں،نوٹیفکیشن تقسیم

شیخ زاید میڈیکل کالج کے ملازمین کی ترقیاں،نوٹیفکیشن تقسیم

لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چیئرمین اینڈ ڈین نے خواجہ سلمان رفیق صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ کی جانب سے منظوری کے بعد عرصہ دراز سے ترقی کا انتظار کرنے والے گریڈ 5 تا 15کے 18 ملازمین کو ٹائم سکیل جبکہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے عرصہ دراز سے گریڈ ایک میں مستقل ہونے والے ملازمین کو انکی تعلیمی قابلیت اور بورڈ آف گورنرز سے منظور ہونے والے پی سی ون کے مطابق مطلوبہ آسامیوں کے سکیلوں میں اپ گریڈ کر دیا ہے۔ ٹائم سکیل ترقی پانے والوں میں اے سی مکینک، ریسپشنسٹ ، الیکٹریشن، جونئیر وارڈ ماسٹر، چلر آپریٹر، جنریٹر آپریٹر، میسن، ویلڈر، پروجیکشنسٹ اور ہارٹیکلچر سپروائزر شامل ہیں جبکہ میڈیکل کالج کے اپ گریڈ ہونے والے ملازمین میں آفس اسسٹنٹ ، کیوریٹر میوزیم، جونئیرکلرک، میڈیکل سوشل ورکر، جونئیر ٹیکنیشز، سٹور کیپر، لیب اٹینڈنٹ، ڈیٹا انٹری آپریٹر، ڈائیسیکشن ہال اٹینڈنٹ شامل ہیں۔ملازمین میں ترقی کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن تقسیم کرنے کیلئے ہسپتال کے آڈیٹوریم میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چیئرمین اینڈ ڈین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ہسپتال کے فیکلٹی ممبران ، انتظامی افسران سمیت نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کا کہنا تھا کہ ادارہ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو انکے جائز حقوق دینے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

شیخ زاید

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...