نواز لیگ کو آئندہ انتخابات میں عوام بری طرح مسترد کردینگے،عبدالعلیم

نواز لیگ کو آئندہ انتخابات میں عوام بری طرح مسترد کردینگے،عبدالعلیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ انشاء اللہ عمران خان ہی آئندہ وزیر اعظم ہوں گے، سپریم کورٹ میں ناکام ہونے والی نواز لیگ کو آئندہ انتخابات میں عوام بری طرح مسترد کردینگے، انہوں نے کہا کہ دوسروں پر بے بنیا الزامات کی بارش سے شریف خاندان اور درباریوں کا دامن کبھی صاف نہیں ہوسکتا۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار احتساب کے شکنجے میں آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار نواز لیگ نے فیصلوں کو سازش قرار دیکر خود کو مظلوم ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔لیکن ناکامی پر جوابی الزامات کا سلسلہ شروع کردیا،ملکی وسائل لوٹ کر بیرون ملک بینکوں میں بھرنے والے کرپٹ ٹبر اور دولت کماکر ملک میں لانے والے عمران خان کے کیس میں کسی طور کوئی مماثلت ہی نہیں بنتی تھی۔

،اس کے باوجود درباریوں نے پراپیگنڈا مہم میں زمین اور آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے بادشاہت پر یقین رکھنے والے خاندان کیساتھ وفاداریوں کا حق ادا کیا۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و ایم پی اے شعیب صدیقی نے بھی عمران خان کے حق میں فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب 3دہائیوں تک کرپشن سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والے شریف خاندان کا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا،پی ٹی آئی ملک گیر مقبولیت کی حامل واحد جماعت بن چکی،عمران خان کی قیادت میں اب ملک گیر تبد یلی ضرور آئے گی اور پارٹی کا ہر کارکن ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنے اور معاشی انقلاب برپا کرنے کیلئے پر عزم ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1