ادریس جانباز نے ساری زندگی مسلم لیگ کیلئے وقف رکھی،شاہد رشید

ادریس جانباز نے ساری زندگی مسلم لیگ کیلئے وقف رکھی،شاہد رشید

لاہور(جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ممتاز مسلم لیگی رہنما محمد ادریس جانباز کی 15ویں برسی کے سلسلے میں مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندئ درجات کیلئے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور کے احاطہ میں واقع زمان مسجدمیں محفل قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ و تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان، مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت کی۔ سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید نے ادریس جانباز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادریس جانباز نے اپنی ساری زندگی پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کیلئے وقف کیے رکھی۔

انہوں نے اپنے سیاسی سفر کو محنت ،لگن اور ہمت کے ساتھ جاری رکھا۔ اپنے سیاسی کیریئر میں کوئی دنیاوی فوائد حاصل نہ کیے اور اپنے اعلیٰ کردار کی بدولت منفرد مقام بنایا۔آپ مجید نظامی اور غلام حیدر وائیں کے ساتھیوں میں سے تھے۔آپ نے نظریۂ پاکستان کے فروغ کیلئے شب و روز کام کیا۔ ادریس جانباز کا کردارتمام سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ محفل کے آخر میں حافظ عثمان احمد نے ختم پڑھا اور دعا کروائی ۔محفل قرآن خوانی کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

ادریس جانباز

B

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...