فیروزوالہ ،بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے خلا ف ریلیاں

فیروزوالہ ،بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے خلا ف ریلیاں

فیروزوالہ( نامہ نگار) مسلم لیگ تحصیل فیروزوالہ اور میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام بیت المقدس کو یہودیوں کا دارالحکومت بنانے کے امریکی صدر کے اعلان کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔ کوٹ عبدالمالک میں نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول ،ضلعی راہنما محمود اختر گورائیہ بلدیہ چیئرمین مہر الیاس سیال اور وائس چیئرمین ملک ضیاء اللہ سی او کوٹ عبدالمالک تنویر اقبال خاں بلوچ اور دیگر ارکان نے کی ۔ ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ امریکی صدر اسرائیل کے ساتھ مل کر عالم اسلام کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

ہے ۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) تحصیل فیروزوالہ کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ ، ر چنا ٹاؤن میں تحصیل صدر حاجی ظفر احمد مظفر اور چیئرمین بلدیہ فیروزوالہ چوہدری فرہاد بہادر کی قیادت میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر شدید نعرہ بازی کی گئی۔

پیر اشرف

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...