ضلعی انتظامیہ کی تحفظ یوم القدس سرکاری ، افسران اور ملازمین کی شرکت

ضلعی انتظامیہ کی تحفظ یوم القدس سرکاری ، افسران اور ملازمین کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحفظ یوم القدس منایا ۔اس ضمن میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل،مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید،مفتی انتخاب احمد اور امن کمیٹی لاہور کے اراکین نے کی۔ ریلی میں سرکاری ملازمین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے بیت المقدس کو اسرئیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے امریکی صدر کے بیان کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مئیر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید ،کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل ،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلہ سے امت مسلمہ کے ہر فرد کے مذہبی و ایمانی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔مگر مسلمانوں سے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ فی الفور اپنا فیصلہ واپس لے اور فلسطینیوں کو اُن کا حق دے اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کریں۔اس موقع پر علمائے کرام نے بھی خطابات کیئے اور حکومت پنجاب کے سرکاری طور پر احتجاج کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ریلی ناصر باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی