تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم
لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پی ٹی آئی تاجر ٹریڈرز ونگ کے عہدیدران میں نوٹیفکیشن کے حوالے سے تقریب مرکزی نائب شعیب صدیقی کی صدارت میں ہوئی ۔صدر تاجر ٹریڈرز پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب حاجی طاہر نوید ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ملک زمان نصیب سمیت اعلی قیادت کی بھر پور شرکت ۔ تقریب میں معروف صنعتکار راجہ حسن اختر کو سینئر نائب صدر لاہورکانوٹیفکیشن تفویض کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر شعیب صدیقی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ لاہور کی سطح پر متحرک ہونا خوش آئند اقدامات ہیں ، جس کا سارا کریڈٹ حاجی طاہر نوید اور ملک زمان نصیب کو جاتا ہے ۔ جن کی دیرینہ کاوشوں سے لاہور بھر کی مارکیٹوں میں پی ٹی آئی تاجر ٹریڈرز ونگ میں تاجر برادری بھر پور شمولیت کر رہی ہے ۔تقریب میں عمر حفیظ خان ، میاں شہزاد ، راضوان اسلم ، انیق باجوہ ، ظفر سندھو ، عامر احسان بٹ ، حاجی لیاقت حیات ، رفعت علی ، محمد عارف خان ، آصف ربانی ، میاں شہزاد،، عدنان، ملک سلمان ، جمشید بٹ ، غضنفر حسین مدیحہ وقاص ، ڈاکٹر جویریہ ، محمد یاسین ، اور ملک محمد سلیم نے بھر پور شرکت کی ۔
ٹریڈرز ونگ