اوورسیز کمیٹیاں دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کے مسائل حل کر رہی ہیں،شاہین خالد

اوورسیز کمیٹیاں دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کے مسائل حل کر رہی ہیں،شاہین خالد

لاہور(اپنے نمائندے سے)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب شاہین خالد بٹ نے کہاہے کہ ڈسڑکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیاں اضلاع کی سطح پر سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں اور ان کی فعالیت کی بدولت ابتک ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوا ہے۔ ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شاہین خالد بٹ نے بتایاکہ اوپی سی سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کرچکا ہے جس کو لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ او پی سی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہاہے اور اوورسیز پاکستانی اپنے کسی بھی مسئلے کے ازالے کیلئے او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی متعدد شکایات پر غوروخوض کیا گیااور وائس چیئرپرسن اوپی سی نے ان کے حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...