ٹیپا کاکرسمس کے حوالے سے کرسچن ملازمین کیلئے ایڈوانس عیدی پلان جاری

ٹیپا کاکرسمس کے حوالے سے کرسچن ملازمین کیلئے ایڈوانس عیدی پلان جاری

لاہور(جنرل رپورٹر)ٹیپا نے کرسمس کے موقع پر کرسچن ملازمین کو ایڈوانس عیدی پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت کرسچن ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ پانچ ہزار روپے عیدی فنڈ جاری کیا گیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ٹیپا ہیڈ آفس میں کرسچن ملازمین کو پانچ ہزار فی کس کے حساب سے عیدی کے چیک دیے گئے۔اس حوالے سے ٹیپا کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد عرفان اور ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر محمد سہیل رشید نے کرسچن ملازمین میں عیدی چیک تقسیم کیے۔چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں چیف انجیئر سیف الرحمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن فنا نس محمد عرفان نے کہا کہ مسیحی برادری کو ان کے کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اور انہیں کرسمس کی خوشی میں ایڈوانس تنخواہ کے ساتھ عیدی الاؤنس بھی دیا گیا ہے جس کا مقصد ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...