سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں ہفت روزہ تقریبات کا آغاز

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں ہفت روزہ تقریبات کا آغاز

لاہور (نمائندہ پاکستان)پنجاب ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے اشتراک سے یونیو رسٹی آف ایجو کیشن لاہور کے زیر اہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں ہفت روزہ تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی آف ایجو کیشن لاہور میں خصوصی افتتاحی تقریب اور امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں اساتذہ، طلباء اور یونیورسٹی فکلیٹی سمیت میڈیا نمائند گان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجو کیشن لاہور ڈاکٹر رؤ ف اعظم نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائر یکٹر جنرل پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد سرویا تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد سرویا کا کہنا تھا کہ اس ہفت روزہ تقریبات کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں امن و رواداری کے فروغ میں جامعات اور نوجوان نسل کے موثر کردار کو یقینی بنانا ہے۔سانحہ آرمی پبلک کے شہید طلباء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ایچ ای سی جامعات کے طلباء میں منفی رجحانات کے خاتمے کیلئے سٹوڈنٹس سوسائیٹیز کو فعال کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...