اسلامی جمہوری اتحاد نے ملک بھر میں یوم حرمت القدس منایا

اسلامی جمہوری اتحاد نے ملک بھر میں یوم حرمت القدس منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ملک کی 10دینی و سیاسی جماعتوں کے مشترکہ الائنس (اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان)نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنیکے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کیخلاف اور القدس کے تقدس کے تحفظ کے ضمن میں ملک بھر میں یوم حرمت القدس منایا جس کے تحت ملک بھر کی مساجد میں اجتماعات جمعتہ المبارک میں علماء و خطباء نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے عوام الناس سے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں جبکہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے شہر شہر نمازِ جمعہ کے بعد مساجد کے باہر حرمت القدس مظاہرے کیے و ریلیاں نکالیں اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے لاہور شالیمار روڈ پر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں امریکی صدر کے اعلان کیخلاف حرمت القدس مظاہرہ کیا اور زبردست نعرہ بازی کی اور اظہارِ نفرت و مذمت کے طور پر امریکی پرچم بھی نذر آتش کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان ، مولانا محمد حنیف حقانی ،ڈاکٹر شاہد نصیر،حافظ شعیب الرحمن،مولانا عبید اللہ انور نے کہا کہ امریکی صدر کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنیکا اعلان دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں امریکی صدر یہ اعلان فی الفور واپس لیں ورنہ دنیا کا امن محض خواب بن کر رہ جائیگا پوری دنیا امریکی صدر کے اعلان کی مذمت کررہی ہے امریکی صدر عقل کے ناخن لیں اور دنیا کے امن و سلامتی کے منافی اس اعلان کو واپس لیں انہوں نے دنیا بھر کے مسلم ممالک سے بھی امریکہ کیساتھ ہر قسم کے سفارتی وسیاسی اور ہر قسم کے اقتصادی مکمل سوشل بائیکاٹ کرنیکا مطالبہ کیا۔