زیتون نیو لاہور سٹی میں 23کنال پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول کی تعمیر شروع

زیتون نیو لاہور سٹی میں 23کنال پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول کی تعمیر شروع

لاہور(پ ر) زیتون نیو لاہور سٹی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کارنر سٹون سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چئیرمین زیتون میاں اعجاز انور اور میاں ایاز انورسی- ای- اوزیتون کی سر پرستی اور نیک خواہشات کے ساتھ زیتون نیو لاہور سٹی کی انتظامیہ اور یونیورسٹی آف لاہور کی انتظامیہ نے شرکت کی۔سائٹ ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر (ر) احد مظفر ، جنرل مینیجر جوائنٹ وینچر اور فرنچائز ڈویلپمنٹ مبشر حسن خواجہ ، عبدالرؤف یونیورسٹی آف لاہور کے بانی اور وجیہہ رؤف ڈائریکٹر کارنر سٹون سکول، مظہر حمید جنرل مینجر سیلز مارکیٹنگ اور کسٹمر کئیر ، عمبر مسعود بیگ ہیڈ آف مارکیٹنگ اور برانڈ سمیت مینجمنٹ اور ممبران کی کثیر تعداد نے اس موقع پر شرکت کی۔اس موقع پر خیالات کا اظہارکرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر) احد مظفر ایڈمنسٹریٹر نیو لاہور سٹی نے کہا کہ ہماری مینجمنٹ میاں ایاز انور سی- ای- او اورچئیر مین میاں اعجاز انور کی خواہش ہے کہ نیو لاہور سٹی میں ہمارے ممبرز کی رہائش سے پہلے یہاں تمام ورلڈ کلاس سہولیات اور سٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر اور مستقبل کی تعمیرو ترقی کی تمام تر بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

یہی وجہ ہے کہ ہم نے وقت سے پہلے ڈلیوری کے ساتھ ساتھ نہایت تیزی سے تمام تر سہولیات میسر کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔مبشر حسن خواجہ جنرل مینیجر جوائنٹ وینچر اور فرنچائز ڈویلپمنٹ نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بھرپور کاوشوں سے سکول، بنک، گروسری سٹور ، مسجد اور لینڈ سکیپ پارکس سمیت تمام تر سہولیات زندگی ہمارے ممبران اور رہائشیوں کے لیے میسر ہیں۔اور امید ہے کہ مستقبل قریب میں ان میں بے شمار نئے برانڈز کا اضافہ بھی ہو گا۔ عبدالرؤف بانی یونیورسٹی آف لاہور اور وجیہہ رؤف ڈاریکٹر کارنر سٹون سکول نے زیتون نیو لاہور سٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نصب العین تعلیم کی بین الاقوامی سہولیات اور جدتتیں متعارف کروانا ہے ۔نیو لاہور سٹی انتظامیہ نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم انشاء اللہ اُس پر پورا اُتریں گے ۔ اور دسمبر 2018میں اس سکول میں کلاسز کا اجراء ہو جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...