بجلی چوری کے نتیجے میں ملک کوسالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے، نبیل محمود

بجلی چوری کے نتیجے میں ملک کوسالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے، نبیل محمود

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن لاہو ر کے جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طارق نے کہا ہے کہ حکومت کی عدم تو جہی کے پیش نظر ملک میں بجلی چوری کے نتیجے میں ملک کو نا صرف سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے بلکہ توانائی کا بحران مزید سنگین ہو جا تا ہے اور اس نقصان کو ریگولر صارفین سے پورا کیا جاتا ہے جو باقاعدگی سے اپنا بل ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر مختار احمد چوہدری ، ارشد اقبال بیگ ، الیاس خان ، علیم بٹ ، سلطان محمود بچھو و دیگر مو جو د تھے ۔ نبیل محمود طارق نے کہا کہ ملکی صنعت کے لیے مہنگی بجلی کے ساتھ چلنا محال ہے اورپیداواری شعبہ مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوتا جا رہا ہے ۔

جس سے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار بھی مندے سے دو چار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بجلی کی چو ری روکنے کے لئے ایک ایسا جامع لائحہ عمل اورقانون سازی کو یقینی بنانے کے لئے راست اقدامات کئے جائیں اور بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے، اس کے مثبت نتائج بر آمد ہوں گے اور اس سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4